نئی دہلی،9؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریلوے نے کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ریلوے کاؤنٹر سے بک کرائے گئے ٹکٹوں کو رد کرانے اور ان کی رقم حاصل کرنے کی مدت میں توسیع کردی ہے-
ریلوے کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق پی آر ایس کاؤنٹر ٹکٹ منسوخ کرانے اور کسی بھی کاؤنٹر سے رقم موصول کی مدت کو6 ماہ سے بڑھا کر 9ماہ کردی گئی ہے-
انڈین ریلوے کے مطابق انہی لوگوں کو رقم کی واپسی ہوگی جنہوں نے21مارچ2020سے 31جولائی2020 کے درمیان سفر کیلئے ٹکٹ بک کرایا تھا- یعنی اگر آپ نے30جولائی کیلئے ٹرین کا ٹکٹ بک کرایا تھا تو آپ اپریل تک اسے منسوخ کرکے رقم کی واپسی حاصل کر سکتے ہیں - یہ قانون صرف ان ٹرینوں کیلئے خریدے گئے ٹکٹوں پر ہی نافذہوگا، جنہیں ریلوے نے خود منسوخ کردیا تھا-